ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیندور میں الیکٹرک وائر پر گرا ناریل کا درخت،میسکام کی بے پروائی

بیندور میں الیکٹرک وائر پر گرا ناریل کا درخت،میسکام کی بے پروائی

Thu, 20 Jul 2017 11:01:21    S.O. News Service

بیندور،20؍جولائی (ایس او نیوز) پچھلے دو تین دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے الیکٹرک کھمبوں اور تاروں پر درختوں کے گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بیندور سے ملی خبر کے مطابق بیجور کے مقام پرموسلا دھار بارش کی وجہ سے آدھی رات کو ناریل کا ایک درخت نیشنل ہائی وے سے گزرتی ہوئی الیکٹرک وائر پر گرا ہے۔ تیز ہوا چلنے پر کسی بھی وقت یہ درخت اور بجلی کے تار سڑک پر گرسکتے ہیں جس سے ہائی وے سے گزرنے والوں گاڑیوں اور عوام کے جان ومال کا خطرہ بنا ہوا ہے۔

لیکن بیندور میسکام کے افسران یا اہلکاروں نے ابھی تک اس طرف کوئی توجہ نہیں دی ہے اور اس خطرے سے عوام کو راحت دلانے کا کام ابھی شروع نہیں کیا ہے۔ کہتے ہیں کہ میسکام میں اسٹاف کی تعداد ناکافی ہونے کی وجہ سے یہاں پر کوئی بھی کام وقت پر انجام دینا ممکن نہیں ہوتا۔رات کے وقت صرف دو لائن مین ڈیوٹی پر ہوتے ہیں، اس لئے کسی بھی بڑی ایمرجنسی کی صورت میں فوری توجہ دینا ان کے بس میں نہیں ہوتا۔


Share: